ایمان مزاری کیس: اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری

Hadi Ali Chattha
فائل فوٹو
Updated | Published September, 26 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو وکالت نامے فراہم نہ کرنے اور عدالتی حکم کے باوجود ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کیلئے وکالت نامے پیش نہ کیے جانے کے معاملے کی سماعت کی۔

عدالت کے مطابق اڈیالہ جیل حکام آج بھی دونوں وکلا کے وکالت ناموں پر دستخط کرا کر فراہم نہیں کرسکے، جبکہ جیل حکام کی جانب سے کوئی نمائندہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

عدالت کے حکم کے باوجود ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالتی عملے نے بتایا کہ جیل حکام انٹرنیٹ کے مسئلے کو وجہ قرار دے رہے ہیں۔ اس پر جج طاہر عباس سپرا نے جیل انتظامیہ سے وضاحت طلب کی۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل جواب دیں کہ ان کے خلاف چھ ماہ کی سزا کیوں نہ دی جائے۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ وکالت نامہ ملنا زیرِ حراست ملزم کا بنیادی حق ہے۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی نہ ہونے کی وجہ انٹرنیٹ کا مسئلہ بتایا گیا ہے۔ جج نے کہا کہ اس سے قبل بھی جیل میں انٹرنیٹ کے مسئلے کی شکایات سامنے آچکی ہیں اور متعلقہ اداروں کے ماہرین کو جیل کا دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستیں وکالت نامے مکمل نہ ہونے کے باعث واپس کردی تھیں۔ بعد ازاں جیل حکام کو وکالت ناموں پر دستخط اور قانونی کارروائی مکمل کرنے سے متعلق ہدایات بھی دی گئی تھیں۔

عدالت نے توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.86 ▼ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.58 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.92 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,982 ▼ 7,666
Gold 22K Per Tola 408,817 ▼ 7,028
Gold 21K Per Tola 390,234 ▼ 6,708
Gold 18K Per Tola 334,487 ▼ 5,750
Silver Per Tola 6,678 ▼ 330
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▼ 88.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.28 ▼ 0.84
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں