آج سے 30 ستمبر تک شدید بارشیں، الرٹ جاری

Pakistan weather alert
فائل فوٹو
Updated | Published September, 26 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں اور ممکنہ موسمی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمی صورتحال کے مطابق کل سے مغربی ہواؤں کے نظام کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں اور برساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان کے استور، اسکردو، روندو، گھانچے اور شگر جبکہ آزاد کشمیر کے نیلم ویلی، حویلی، پونچھ اور سدھنوتی میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے سوات، باجوڑ، دیر، کوہستان، کولئی پالس، بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 30 ستمبر تک پوٹھوہار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ خوشاب، سرگودھا، چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری اور گلیات میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ اور سیالکوٹ سمیت لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال اور جھنگ میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان، پشاور، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں اور ضروری وسائل پہلے سے تیار رکھنے، بارش اور ندی نالوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ برساتی ندی نالوں، پہاڑی نالوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں کو عبور کرنے سے گریز کریں اور نشیبی و خطرے سے دوچار علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.86 ▼ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.58 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.92 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,982 ▼ 7,666
Gold 22K Per Tola 408,817 ▼ 7,028
Gold 21K Per Tola 390,234 ▼ 6,708
Gold 18K Per Tola 334,487 ▼ 5,750
Silver Per Tola 6,678 ▼ 330
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▼ 88.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.28 ▼ 0.84
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں