وزیر داخلہ محسن نقوی کے ماموں انتقال کرگئے، مقامی قبرستان میں سپرد خاک
وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے ماموں سید اکمل حسین شاہ 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published September, 26 2026 |
نوشہرہ ورکاں (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے ماموں سید اکمل حسین شاہ 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے جنہیں آبائی گاؤں لیل ورکاں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نمازجنازہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کرنے کے بعد میت آبائی گاؤں لیل ورکاں لائی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر عزیز و اقارب بھی میت کے ہمراہ لیل ورکاں پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے، سعودی مفتی اعظم کا اہم بیان آگیا
لیل ورکاں میں بھی نماز جنازہ مرحوم کے ڈیر ے پر ادا کی گئی جس میں محسن نقوی، کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف ،ایم این اے اظہر قیوم ناہرا، اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر رینجرز، پنجاب پولیس اور حساس اداروں کی بھاری نفری تعینات رہی۔