خیبرپختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی: فیصل کریم کنڈی
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں، پی ٹی آئی کے لوگ خود گرفتاریاں دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری پولیس شہادتیں دے رہی ہے، آپ ان کو سہولیات نہیں دے رہے، سب سے کم تنخواہیں ہماری پولیس کی ہیں، صوبائی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ 25 فیصد کوٹہ ڈی ایس پیز کی بھرتی میں چاہتے ہیں، ایسے غلط ایکٹ کے سامنے دیوار بنیں گے، ہم اپنی پولیس کا تحفظ کریں گے، صوبہ میں امن وامان کی صورتحال دیکھیں اور لانگ مارچ کو دیکھیں، سی ایم کہہ رہے ہیں کہ اسلام آباد جاتے ہیں چڑھائی کیلئے، اپنے صوبہ میں امن کی صورتحال کو دیکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے قیدی کو سزا دینی ہے یا نہیں ان کا کام ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی والے آج یا کل لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دینگے۔