اسلام آباد مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے افسران کو معاونت سے روک دیا

KP Police March Islamabad
فائل فوٹو
Updated | Published September, 19 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے پولیس افسران کو اسلام آباد کی جانب ہونے والے کسی بھی مارچ، ریلی یا جلوس میں سہولت یا معاونت فراہم کرنے سے روک دیا۔

یہ ہدایت اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سرکاری مشینری اور وسائل کو سیاسی احتجاج کیلئے استعمال نہ کرنے کی ہدایات کے بعد سامنے آئی ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی افسر کو اسلام آباد جانے والے مارچ، ریلی یا جلوس کیلئے سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی جائے تو وہ فوری طور پر آئی جی پولیس کو آگاہ کرے، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14 ستمبر کے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ کسی سیاسی جماعت، رہنما یا صوبائی حکومت کو وفاقی دارالحکومت کی سڑکیں اور شاہراہیں بند کرنے کا قانونی اختیار نہیں۔

عدالت نے صوبائی حکومتوں کو یہ بھی ہدایت کی تھی کہ اسلام آباد کی جانب کسی مارچ یا احتجاج کیلئے سرکاری گاڑیاں، مشینری، فنڈز یا دیگر وسائل استعمال نہ کیے جائیں۔

عدالت کے مطابق کسی احتجاج یا مارچ کے باعث شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت، کاروبار، تعلیمی اداروں اور طبی سہولیات تک رسائی متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ کا پلان سامنے آگیا

اس سے قبل خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری نے بھی سرکاری افسران کو اسلام آباد جانے والے مارچ، ریلی یا جلوس میں مدد یا سہولت فراہم نہ کرنے کی ہدایت کی تھی، سرکاری وسائل اور فنڈز کے استعمال سے بھی روک دیا گیا تھا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں