پی آئی اے نے ایاٹا کے انٹرنل سیفٹی آڈٹ میں کامیابی حاصل کرلی

پی آئی اے کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ 2028 تک قابل عمل رہے گا/فائل فوٹو
پی آئی اے کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ 2028 تک قابل عمل رہے گا/فائل فوٹو
Updated | Published September, 11 2026 |
کراچی(ارشاد سنجرابی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آگئی، قومی ایئرلائن نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کے انٹرنل سیفٹی آڈٹ میں کامیابی حاصل کرلی

ذرائع کے مطابق ایاٹا نے پی آئی اے انتظامیہ کو آڈٹ میں کامیابی سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ اس کامیابی کے بعد پی آئی اے کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ 2028 تک قابل عمل رہے گا۔

اس سال ایاٹا کی جانب سے پی آئی اے کا رسک بیسڈ اور سخت نوعیت کا سیفٹی آڈٹ کیا گیا تھا، جس میں قومی ایئرلائن کے آپریشنل سیفٹی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم کا نوٹس، 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

ایاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ پروگرام (آئی او ایس اے) ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تشخیصی نظام ہے، جس کے ذریعے ایئرلائنز کے آپریشنل سیفٹی سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے آڈٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب قومی ایئرلائن کا اگلا آپریشنل سیفٹی آڈٹ ستمبر 2028 میں ہوگا۔

یہ کامیابی پی آئی اے کے سیفٹی اور آپریشنل معیار کو برقرار رکھنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں