ٹک ٹاک فالوورز کا تنازع ، بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو قتل کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) گوجرانوالہ کے علاقے مدو خلیل میں سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک فالوورز بڑھانے کے معاملے پر دو بہنوں کے درمیان ہونے والا معمولی تنازع خوفناک واقعے میں تبدیل ہوگیا، جہاں بڑی بہن نے مبینہ طور پر چھوٹی بہن کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا

پولیس کے مطابق دونوں بہنیں فوڈ وی لاگنگ کرتی تھیں اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک رہتی تھیں۔ ویڈیوز بنانے اور فالوورز بڑھانے کے معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو شدت اختیار کرتے ہوئے خونریز جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران بڑی بہن نے طیش میں آکر چھوٹی بہن پر چھریوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی اور جانبر نہ ہوسکی۔

مقتولہ کا تعلق ایک محنت کش خاندان سے تھا۔ اس کے والد پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہیں اور ان کی 6 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

واقعے کے بعد مقتولہ کے والد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹیاں سوشل میڈیا کی سرگرمیوں میں مصروف رہتی تھیں اور اسی معاملے نے ایک المناک صورتحال کو جنم دیا، جس کے نتیجے میں انہیں اپنی ایک بیٹی سے محروم ہونا پڑا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے قتل میں مبینہ طور پر ملوث بڑی بہن کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں