جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Jamaat-e-Islami Pakistan
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published August, 28 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے 3 ستمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کے بعد اسلام آباد مارچ کی کال دی جائے گی۔

لاہور کے مال روڈ پر چیرنگ کراس کے مقام پر جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنے عزائم پختہ رکھیں، کیونکہ جماعت اسلامی 25 کروڑ عوام کا مقدمہ لے کر دھرنے میں بیٹھی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے پمز ہسپتال کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ہسپتال میں فائر الارم کیوں موجود نہیں تھا اور ہنگامی صورتحال میں عملے نے کیا اقدامات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پمز واقعے میں صرف سیکرٹری کو معطل کرنا کافی نہیں بلکہ ذمہ داروں کا تعین کرکے مؤثر کارروائی کی ضرورت ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے اور اب عوام کے بچوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر بھی الزام عائد کیا کہ پنجاب کے 11 ہزار اسکول اور سینکڑوں ہیلتھ یونٹس فروخت کیے گئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک مؤثر تحریک کا آغاز ہوچکا ہے اور نوجوان بھی اس کا حصہ بن رہے ہیں، 3 ستمبر کو پورے ملک میں ہڑتال کی جائے گی، جسے کامیاب بنانے کیلئے نوجوانوں، تاجروں اور عوام سے تعاون کی اپیل کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کی ہڑتال پرامن ہوگی۔ ان کے مطالبات میں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کا خاتمہ اور آئی پی پیز کیخلاف کارروائی شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی کے باعث تاجر، صنعتکار اور دیگر طبقات شدید پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک گیر ہڑتال کے بعد اسلام آباد مارچ کی کال دی جائے گی، جب پنجاب کے مزدور، کسان، طلبہ اور وکلا میدان میں نکلیں گے تو حکومت کو عوامی مطالبات تسلیم کرکے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.11 ▼ 0.44
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.94 ▼ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.78 ▼ 0.55
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▼ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.45 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.24 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 480,418 ▼ 6,778
Gold 22K Per Tola 440,383 ▼ 6,213
Gold 21K Per Tola 420,366 ▼ 5,930
Gold 18K Per Tola 360,314 ▼ 5,083
Silver Per Tola 7,152 ▼ 76
Platinum Per oz (USD) 1,846 ▼ 44.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 0.50
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں