پی ٹی آئی کے بزرگ کارکن چاچا شاہ عالم خان انتقال کر گئے

پی ٹی آئی کے بزرگ کارکن چاچا شاہ عالم خان
مرحوم شاہ عالم خان کو 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 27 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بزرگ کارکن چاچا شاہ عالم خان انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق مرحوم شاہ عالم خان کو 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تقریباً ایک سال تک سرگودھا جیل میں قید رہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چاچا شاہ عالم خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

قاسم خان سوری نے اپنے پیغام میں مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شاہ عالم خان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

9 مئی کے مقدمات کا پس منظر

9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی ہوئی۔

احتجاج کے دوران بعض مقامات پر سرکاری و نجی املاک کے ساتھ ساتھ فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس، جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے، جبکہ راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے باہر بھی احتجاج اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے۔

9 مئی کے واقعات کے بعد حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے پیمانے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے۔ ان مقدمات میں انسداد دہشتگردی قوانین سمیت مختلف دفعات شامل کی گئیں۔ فوجی تنصیبات پر حملوں کے الزام میں گرفتار متعدد افراد کے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل کیے گئے، جس کے بعد عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے پر ملک میں ایک اہم قانونی بحث شروع ہوئی۔

9 مئی کے مقدمات میں متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو طویل عرصے تک جیلوں میں قید رکھا گیا، جبکہ مختلف عدالتوں میں مقدمات کی کارروائی بھی جاری رہی۔ دسمبر 2024 میں فوجی عدالتوں نے 25 شہریوں کو 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں دو سے 10 سال تک قید کی سزائیں سنائیں۔

بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالتوں میں بھی 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت جاری رہی۔ جون 2026 میں ایک پاکستانی عدالت نے پی ٹی آئی کے چار رہنماؤں کو 2023 کے ہنگاموں سے متعلق مقدمات میں 10،10 سال قید کی سزائیں سنائیں، جبکہ پی ٹی آئی نے ان فیصلوں کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔

9 مئی کے مقدمات میں گرفتار افراد اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے متعدد مرتبہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے، جبکہ حکومت اور ریاستی اداروں کا مؤقف رہا ہے کہ فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔ عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما 9 مئی کے واقعات سے متعلق الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.47 ▼ 0.63
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.33 ▼ 1.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.56 ▼ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 487,196 ▲ 4,314
Gold 22K Per Tola 446,596 ▲ 3,955
Gold 21K Per Tola 426,296 ▲ 3,775
Gold 18K Per Tola 365,397 ▲ 3,236
Silver Per Tola 7,228 ▼ 16
Platinum Per oz (USD) 1,890 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.10 ▲ 1.12
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں