پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک مختار اعوان انتقال کرگئے
ملک مختار اعوان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور نظریاتی رہنماؤں میں کیا جاتا تھا، انہوں نے پارٹی کی تنظیم سازی اور عوامی سیاست میں اہم کردار ادا کیا، وہ ملتان میں پیپلز پارٹی کی ایک مضبوط شناخت سمجھے جاتے تھے۔
اپنی سیاسی زندگی کے دوران وہ مختلف اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے اور سابق وفاقی وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ 29 جولائی بروز بدھ صبح 9 بجے ابدالی مسجد، ملتان میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملک مختار اعوان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت سمیت ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
رہنماؤں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ اور پارٹی کے استحکام کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔
سیاسی رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں:نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
ملک مختار اعوان کا انتقال پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے ایک بڑا سیاسی نقصان قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی خدمات کو پارٹی کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا۔