نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

FBISE 9th 10th Result 2026
فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published July, 29 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

نتائج کے اعلان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے، جنہوں نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم اور شفاف امتحانی نظام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اساتذہ، والدین اور تعلیمی بورڈ کے عملے کی خدمات کو بھی سراہا۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کے حکام کے مطابق رواں سال نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 92 ہزار 831 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ امتحانات کے دوران نقل کے 86 کیسز رپورٹ ہوئے، جن پر بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

امتحانات کے شفاف اور منظم انعقاد کیلئے ملک بھر میں 1006 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے، امتحانی عمل کی نگرانی کیلئے 2012 سپروائزری اسٹاف جبکہ 6996 انویجیلیٹرز تعینات کیے گئے تاکہ امتحانی نظام کو مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔

بورڈ حکام کے مطابق امتحانی پرچوں کی جانچ کیلئے 4855 ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں، جبکہ اس مقصد کیلئے مجموعی طور پر 10706 اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، جن میں سے مقررہ معیار پر پورا اترنے والوں کا انتخاب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:قائدِاعظم نامی شہری کا شناختی کارڈ بلاک

وفاقی تعلیمی بورڈ نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ اور دیگر سرکاری ذرائع سے چیک کریں، جبکہ نتائج سے متعلق کسی بھی شکایت یا رہنمائی کیلئے بورڈ کے مقررہ طریقہ کار سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

امتحانی نتائج کے اجرا کے ساتھ ہی کامیاب طلبہ کیلئے اگلے تعلیمی مرحلے میں داخلوں کی تیاریاں بھی شروع ہو جائیں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.50 ▲ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.37 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▼ 0.22
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,705 ▲ 6,562
Gold 22K Per Tola 392,979 ▲ 6,015
Gold 21K Per Tola 375,117 ▲ 5,742
Gold 18K Per Tola 321,529 ▲ 4,922
Silver Per Tola 6,251 ▲ 191
Platinum Per oz (USD) 1,629 ▲ 35.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 334.18 ▼ 1.00
Diesel HSD Per Litre 255.16 ▲ 2.56
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.10 ▲ 1.96
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں