لاہور:موسلادھار بارش،سڑکیں دریا بن گئیں،پانی گھروں میں داخل

محکمہ موسمیات
لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published July, 23 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث متعدد رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جبکہ نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے، ٹریفک جام اور سیوریج نظام مفلوج ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر میں رات گئے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کینٹ، ڈیفنس اور والٹن سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کئی مقامات پر گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔

لاہور کینٹ میں موسلادھار بارش کے باعث سیوریج سسٹم جواب دے گیا، جس سے علی ویو گارڈنز، علی پارک، نادرا آباد اور دیگر علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ مقامی افراد کے مطابق بیشتر علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈیفنس فیز تھری کے اے، بی اور سی بلاکس میں بھی بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ والٹن روڈ اور کیولری گراؤنڈ میں سڑکیں مکمل طور پر زیر آب آگئیں۔ کیولری گراؤنڈ کی مرکزی شاہراہ بھی پانی میں ڈوب گئی، جس کے باعث آمدورفت شدید متاثر رہی۔

بارش کے بعد مین ڈیفنس روڈ پر بھی پانی جمع ہونے سے سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگی۔ شہر کے مختلف حصوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو گھنٹوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مسلسل بارش کے باعث لاہور کی بیشتر شاہراہیں جل تھل ہوگئیں جبکہ روزمرہ زندگی بری طرح متاثر رہی۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے نکاسی آب کے مؤثر انتظامات اور فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلابی الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، مون سون کی بارشوں کے باعث لاہور میں حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

لاہور میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر 262 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مناواں میں 200، تاجپور میں 151، کاہنہ میں 142، شادی پورہ میں 129 اور مغل پورہ میں 127 اور اپر مال پر 111 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جوہر ٹاؤن میں 80، چوک ناخدا میں 60، نشتر ٹاؤن میں 54، اقبال ٹاؤن میں 51، گلبرگ میں 49، ڈیفنس روڈ 45، سمن آباد میں 29، جیل روڈ اور پانی والا تالاب 26، لکشمی چوک اور فرخ آباد میں 24، سگیاں میں 21 اور گلشن راوی میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نکاسی آب آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب اندرون اور بیرون ملک جانے اور آنے والی پروازیں متاثر ہوگئیں۔

لاہور سے کراچی، دبئی، جدہ، ابو ظہبی، استنبول جانے اور آنے والی 6 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ شدید بارش سے پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی۔

ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات لیکر آنے کی ہدایت کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے مون سون بارشوں کے پیشِ نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے جبکہ جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اور امدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور مقامی ادارے مکمل رابطے میں رہیں۔

صدر مملکت نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں اور آبی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی بھی ہدایت کی جبکہ نشیبی علاقوں کو ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر پیشگی تیاریوں کا حکم دیا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ حساس علاقوں میں ریسکیو وسائل اور امدادی سامان پیشگی تعینات کیا جائے، سیاحوں اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں