پنجاب: آئندہ دو روز کے دوران بیشتر اضلاع میں بارشوں کا الرٹ
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 11 جولائی کی شام سے 12 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشیں متوقع ہیں۔
اسی طرح شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور گردونواح میں بھی بادل برسیں گے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ اور بھکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عمر جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیل لائیک درجہ حرارت کیا ہوتا ہے؟ جانیے
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گردوغبار اور تیز آندھی کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہیں، سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔