پی یو اکیڈمک سٹاف کا یونیورسٹی کی بگڑتی مالی صورتحال پر تحفظات کا اظہار

پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی کی بگڑتی ہوئی مالی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 10 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی کی بگڑتی ہوئی مالی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آسا کے عہدیداران نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے 9 جولائی کو منعقد ہونے والے اجلاس میں پیش کیا گیا بجٹ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 3.68 ارب روپے کے تاریخی خسارے پر مشتمل بجٹ تھا۔

عہدیداران کا کہنا تھا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ اس خسارے کی وجوہات، مالی نظم و نسق اور اصلاحی اقدامات پر یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے کوئی سنجیدہ حل تجویز نہیں کیا گیا اور نہ ہی اساتذہ ، ملازمین اور طلبہ و طالبات کی بہتری کے لیے کوئی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

آسا کی طرف سے اس بات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ 14 ماہ کے دوران یونیورسٹی کے تقریباً 4.88 ارب روپے کے کیش ریزروز خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ ون اکاؤنٹ پالیسی کے تحت سیلف سپورٹنگ پروگرامز سے حاصل ہونے والا تقریباً ایک ارب روپے بھی استعمال ہو چکا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ان اقدامات کے نتیجے میں یونیورسٹی کی مالی حالت اپنی تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جس کے فوری تدارک کی ضرورت ہے۔

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے مزید نشاندہی کی کہ مالی سال 2025-26 کا سیلف سپورٹنگ بجٹ پہلی مرتبہ تقریباً 35 کروڑ روپے کے خسارے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اجلاس کے مطابق غیر متوازن انتظامی پالیسیاں، مالی معاملات کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر نہ چلانا، سیلف سپورٹنگ پروگرامز کا انتظام تدریسی شعبہ جات سے واپس لے کر مرکزی دفاتر میں منتقل کرنا، اور شعبہ جات کی ادارہ جاتی خودمختاری و احساسِ ملکیت کو کمزور کرنا اس بحران کی بنیادی وجوہات ہیں۔

اس کے نتیجے میں طلبہ کے داخلوں میں نمایاں کمی آئی، آمدن کے تخمینے پورے نہ ہو سکے جبکہ اخراجات مسلسل بڑھتے رہے۔

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کی مالی اور انتظامی پالیسیوں کا فوری، آزادانہ اور جامع جائزہ لیا جائے، مالی نظم و نسق کو پیشہ ورانہ اور شفاف بنیادوں پر استوار کیا جائے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ تدریسی شعبہ جات کو ان کا مؤثر کردار اور انتظامی اختیار واپس دیا جائے تاکہ یونیورسٹی کو مزید مالی بحران سے بچایا جا سکے اور اس کے علمی وقار کو بحال رکھا جا سکے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.17 ▲ 0.61
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.99 ▲ 0.86
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.00 ▲ 1.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▲ 0.17
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 425,755 ▼ 2,097
Gold 22K Per Tola 390,276 ▼ 1,922
Gold 21K Per Tola 372,536 ▼ 1,835
Gold 18K Per Tola 319,317 ▼ 1,573
Silver Per Tola 6,101 ▼ 142
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 40.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں