تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
احسن اقبال نے اڑان پاکستان، مٹی کی پکار اوورسیز پاکستانیز سمر سکالرز پروگرام 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 2 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کا ایٹمی پروگرام نہیں بلکہ اس کی باصلاحیت نوجوان نسل ہے۔

انہوں نے یہ بات "اڑان پاکستان، مٹی کی پکار اوورسیز پاکستانیز سمر سکالرز پروگرام 2026" کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حقیقی طاقت اسکی نوجوان نسل ہے جبکہ قوموں کی پائیدار ترقی معدنی وسائل سے نہیں بلکہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت افرادی قوت سے وابستہ ہوتی ہے، معیاری تعلیم، جدید مہارتیں، پالیسیوں کا تسلسل اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری ہی کسی بھی ملک کو ترقی کی منزل تک پہنچاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں قائم نجی ٹیوشن سینٹرز کا ہنگامی سروے کرانے کا فیصلہ

احسن اقبال نے کہا کہ مستقبل ان قوموں کا ہے جو اپنے نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں۔ نوجوانوں پر کی جانے والی سرمایہ کاری دراصل ملک کے روشن اور مضبوط مستقبل کی ضمانت ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پروگرام کیلئے دنیا کے 54 ممالک سے تقریباً دو ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ شفاف اور مکمل میرٹ پر مبنی انتخابی عمل کے بعد دنیا کی 150 ممتاز جامعات سے تعلق رکھنے والے 45 غیر معمولی اوورسیز پاکستانی طلبہ و طالبات کو منتخب کیا گیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مستقبل میں اپنے علم، صلاحیت اور تجربے سے پاکستان کی ترقی میں موثر کردار ادا کریں گے اور ملک کا مثبت تشخص دنیا بھر میں مزید کریں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.25 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.54 ▼ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.27 ▲ 2.54
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,551 ▼ 461,443.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں