شدید گرمی، سکولوں میں سمر کیمپس کے انعقاد پر پابندی عائد

صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے سکولوں میں یکم جولائی سے ہر قسم کے سمر کیمپس کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 1 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے سکولوں میں یکم جولائی سے ہر قسم کے سمر کیمپس کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو سمر کیمپس چلانے کی اجازت صرف 30 جون تک دی گئی تھی تاہم یکم جولائی سے کسی بھی سکول کو سمر کیمپ، اضافی کلاسز یا تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دن کے اوقات میں گرمی کی شدت بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق شدید گرمی میں بچوں کو لو لگنے، پانی کی کمی اور دیگر طبی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، اس لیے احتیاطی اقدامات ناگزیر ہیں۔

محکمہ تعلیم حکام نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سکول انتظامیہ کو فوری طور پر نئے احکامات سے آگاہ کریں اور پابندی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ٹیوشن سنٹرز بند کرنے کا حکم

حکام کے مطابق اس مقصد کے لیے خصوصی انسپکشن ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو یکم جولائی سے سکولوں کے اچانک دورے کریں گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق جو سکول بغیر اجازت سمر کیمپ چلاتے پائے گئے ان کے خلاف موقع پر کارروائی ہو گی، خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں رجسٹریشن یا لائسنس منسوخ کرنے کی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.14 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.70 ▲ 0.54
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.73 ▲ 0.60
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.94 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں