وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا صحافیوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اہم اعلانات کئے/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 2 2026 |
پشاور:(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اہم اعلانات کرتے ہوئے پشاور کے صحافیوں کیلئے الگ انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے اور پشاور پریس کلب کی نئی عمارت کا جلد سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلی سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کارکن صحافیوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ میڈیا کالونیوں کے قیام، فزیبلٹی اور ڈیزائن کی تیاری کیلئے 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور پریس کلب کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے 15 کروڑ روپے، صوبے کے صنعتی پریس کلبوں کی بحالی کے لیے 30 کروڑ روپے اور انفارمیشن سیکٹر میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحوں سے بھری کشتی جھیل میں الٹنے سے 6 افراد جاں بحق

وزیراعلی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا جرنلسٹس ویلفیئر انڈوومنٹ فنڈ کی مالیت 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دی گئی ہے تاکہ صحافیوں کو زیادہ موثر مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میڈیا اداروں کو سرکاری اشتہارات کے بقایا جات اسی صورت ادا کیے جائیں گے جب وہ اپنے کارکن صحافیوں کے واجبات اور کم از کم مقررہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل، ان کی فلاح اور میڈیا کے شعبے کی مضبوطی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے جن سے صحافی برادری کو براہ راست فائیدہ پہنچے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.25 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.54 ▼ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.27 ▲ 2.54
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,551 ▼ 461,443.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں