کاہنہ ٹیوشن سینٹر سانحہ: لواحقین کیلئے 20،20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

Kahna tuition center tragedy
فائل فوٹو
Updated | Published July, 1 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے 14 بچوں کے اہل خانہ کیلئے حکومت پنجاب نے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق ہر جاں بحق بچے کے لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے جبکہ زخمی بچوں اور ٹیچر کو 5،5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے بتایا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور جاں بحق بچوں کے والدین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے بچوں اور ٹیچر انیلا کے علاج معالجے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر میں قائم ٹیوشن سینٹر کی چھت اچانک گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 14 معصوم بچے جاں بحق جبکہ 8 بچے اور ایک خاتون ٹیچر زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب اس افسوسناک واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے لاہور بھر میں غیرقانونی اور غیررجسٹرڈ ٹیوشن سینٹرز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ تین روز کے اندر شہر بھر میں قائم غیررجسٹرڈ ٹیوشن سینٹرز کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے۔

حکام کے مطابق گھروں میں بغیر اجازت کمرشل بنیادوں پر چلائے جانے والے ٹیوشن سینٹرز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے جبکہ غیرقانونی طور پر قائم ٹیوشن سینٹرز کو سیل بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر گھر میں کھلا تھا، سکول یا اکیڈمی نہیں تھی: وزیرتعلیم

 

 

 

حکومت کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات اور قانونی ضوابط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.14 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.70 ▲ 0.54
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.73 ▲ 0.60
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.94 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں