وراثت سے محروم خواتین کے حق میں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

سپریم کورٹ
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نور محمد کی اپیل پر 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published July, 1 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے 71 سال پرانا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور متعلقہ ریونیو احکام کو ہدایت کی کہ والدہ اور بہنوں کو وراثتی جائیداد میں ان کا جائز حصہ قانون کے مطابق دیا جائے۔

جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نور محمد کی اپیل پر 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے قرار دیا کہ وراثت کسی کی مہربانی نہیں بلکہ خواتین کا شرعی اور قانونی حق ہے جسے کسی بھی بہانے سے سلب نہیں کیا جا سکتا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق 1955 میں والد کے انتقال کے بعد دو بھائیوں نے زبانی ہبہ کا دعویٰ کرتے ہوئے پوری جائیداد اپنے نام منتقل کرا لی اور والدہ و بہنوں کو وراثت سے محروم کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سپریم کورٹ نے حالیہ فیصلے میں کہا کہ خواتین کو جائیداد سے محروم کرنے کے لیے جعلی ہبہ، فرضی انتقال، دھوکہ دہی، خاندانی دباؤ یا فرسودہ رسم و رواج کا سہارا لینا قابل قبول نہیں ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ خواتین کے وراثتی حقوق نہ علامتی ہیں اور نہ ہی اختیاری بلکہ ان پر عملدرآمد قانون کی زمہ داری ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ زبانی ہبہ ثابت کرنے کی زمہ داری بھی اسی فریق پر عائد ہوتی ہے جو اس دعوے سے فائیدہ اٹھانا چاہتا ہو جبکہ ٹرائل کورٹ نے اس اصول کو نظر انداز کرتے ہوئے قانون کے برعکس ہبہ کے دعوے کو ہی ثبوت مان لیا جو کہ درست طرز عمل نہیں تھا۔

سپریم کورٹ نے متعلقہ اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالتوں کے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے اور متعلقہ ریونیو احکام کو وراثتی ریکارڈ فوری طور پر قانون کے مطابق درست کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.14 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.70 ▲ 0.54
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.73 ▲ 0.60
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.94 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں