پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

Ziarat Police Attack
فائل فوٹو
Updated | Published June, 27 2026 |
زیارت:(ویب ڈیسک) بلوچستان کے خوبصورت سیاحتی علاقے زیارت میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں تبلیغی جماعت کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شہر بند کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں موقع پر موجود افراد زد میں آ گئے۔ فائرنگ سے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

واقعے کے خلاف شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے زیارت شہر بند کر دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا

دوسری جانب سیکیورٹی اداروں نے حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▲ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.67 ▲ 1.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.03 ▲ 0.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.87 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں