عمران خان کی قیدِ تنہائی کیخلاف علیمہ خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان
علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سپرنٹنڈنٹ جیل، آئی جی جیل خانہ جات، چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا / فائل فوٹو
Updated | Published June, 27 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک): بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کی قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سپرنٹنڈنٹ جیل، آئی جی جیل خانہ جات، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور پمز کے ایم ایس کو فریق بنایا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 8 اپریل کی وکیل کی میٹنگ میں سامنے آیا عمران خان کو 22 گھنٹے اور بشریٰ کو 24 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے، پچھلے 6 ماہ سے بانی کے ساتھ فیملی یا پارٹی میں سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اب تک پیٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کی ہے: علی پرویز ملک

درخواست کے مطابق بانی کو قید تنہائی میں رکھنے کا ذکر کسی فیصلے میں موجود نہیں، میرے بھائی کو قید تنہائی میں رکھ کر ایک غیر انسانی رویہ روا رکھا جا رہا ہے، بانی نے وکیل کے ساتھ میٹنگ میں بتایا تھا کہ ان کی آنکھ 85 فیصد متاثر ہوئی ہے ۔ قید تنہائی میں رکھنا ایک سخت ترین سزا ہے، جب کہ بانی کی سزا میں قید تنہائی نہیں ہے۔

علیمہ خان نے درخواست میں استدعا کی کہ بانی کو قید تنہائی میں رکھنا غیر قانونی قرار دیا جائے ۔

واضح رہے کہ یہ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ قبل ازیں بشریٰ بی بی کی بیٹی کی جانب سے بھی بشریٰ کی قید تنہائی کے خلاف درخواست دائر ہو چکی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▲ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.67 ▲ 1.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.03 ▲ 0.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.87 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں