حکومت نے اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا

Punjab Teachers
فائل فوٹو
Updated | Published June, 27 2026 |
فیصل آباد:(ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری اساتذہ کیلئے اہم ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے انگلش لینگویج ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنے والے اساتذہ کا کنوینس الاؤنس برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔

نئے فیصلے سے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والے ہزاروں اساتذہ کو مالی سہولت حاصل ہوگی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق سمر ویکیشن کے دوران انگلش لینگویج ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کو سرکاری ڈیوٹی پر تصور کیا جائے گا، لہٰذا ان کے کنوینس الاؤنس میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

مراسلے میں پنجاب بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) ایجوکیشن کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹریننگ میں شریک اساتذہ کے الاؤنسز معمول کے مطابق ادا کیے جائیں اور کسی بھی ضلع میں اس حوالے سے مختلف طریقہ کار اختیار نہ کیا جائے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اس اقدام کا مقصد اساتذہ کو پیشہ ورانہ تربیت میں بھرپور شرکت کی ترغیب دینا اور انہیں مالی نقصان سے بچانا ہے تاکہ وہ جدید تدریسی مہارتیں حاصل کرکے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنا سکیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران تربیتی پروگراموں میں شریک اساتذہ کا کنوینس الاؤنس عموماً روک لیا جاتا تھا، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم نئے فیصلے کے بعد انگلش لینگویج ٹریننگ میں شریک اساتذہ کو یہ سہولت بدستور حاصل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدید جھٹکے، پشاور اسمبلی میں بھگدڑ مچ گئی

تعلیمی ماہرین نے محکمہ تعلیم پنجاب کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوگی، تربیتی پروگراموں میں شرکت بڑھے گی اور بالآخر طلبہ کو بھی معیاری تعلیم فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▲ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.67 ▲ 1.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.03 ▲ 0.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.87 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں