زلزلے کے شدید جھٹکے، پشاور اسمبلی میں بھگدڑ مچ گئی

Peshawar Earthquake
فائل فوٹو
Updated | Published June, 27 2026 |
پشاور:(ویب ڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے باعث ایوان میں بھگدڑ مچ گئی اور ارکان اسمبلی اپنی نشستیں چھوڑ کر باہر کی جانب دوڑ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق آج شام پشاور سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس دوران خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ سیشن جاری تھا کہ اچانک زمین لرزنے لگی، جس سے ایوان میں موجود ارکان اور عملے میں شدید خوف پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ارکان اسمبلی اپنی نشستوں سے اٹھے اور فوری طور پر ہال سے باہر نکلنے لگے۔ بعض ارکان صورتحال کی سنگینی کے باعث دوڑتے ہوئے عمارت سے باہر پہنچے، جس سے اسمبلی کے اندر بھگدڑ کی کیفیت پیدا ہوگئی۔

ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے فوری طور پر صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔ اس دوران وہ خود بھی حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اسمبلی کی عمارت سے باہر نکل گئے۔

زلزلے کے جھٹکے صرف پشاور تک محدود نہیں رہے بلکہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے،جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملہ کر دیا

ریسکیو اور متعلقہ اداروں کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▲ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.67 ▲ 1.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.03 ▲ 0.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.87 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں