خواجہ آصف نے راولاکوٹ عوام کی توہین نہیں کی: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 27 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے خواجہ آصف کے بیان پر بلاول بھٹو کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے راولاکوٹ عوام کی توہین نہیں کی بلکہ انہیں پنجاب سے زیادہ قریب قرار دے کر اپنائیت کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر سے متعلق رائے دینا خواجہ آصف کا حق ہے اور انکے بیان پر پارٹی کے اندر کسی قسم کی بحث نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ وہ خواجہ آصف کے موقف کی تائید کرتے ہوئے ہیں کیونکہ ان کے بقول انہوں نے کوئی نامناسب بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خواجہ آصف کے بیان کو اپنے نقطہ نظر کے مطابق پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ بلاول نوجوان سیاست دان ہیں اور وہ اکثر اسی انداز میں ردعمل دیتے ہیں تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون وقت کی ضرورت ہے کیونکہ حکومت کو موثر انداز میں چلنے کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ساتھ رہنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات کے قائل ہیں لیکن کراچی جیسا نظام ہرگز قبول نہیں: سعد رفیق

رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور بلدیاتی نظام کو آئینی تحفظ دینے کیلئے بھی اتفاق رائے پیدا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے بلاول بھٹو سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل کیے جا سکیں۔

انہوں نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن آمادہ ہو تو وزیراعظم سے ایک دو روز میں ملاقات کرائی جا سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ 2018 اور 2024 کے انتخابات پر اعتراضات ہیں تو پارلیمانی کمیشن تشکیل دے کر تمام معاملات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

مشیر وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ذمہ داری کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالی جاسکتی، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی اختلاف کے باوجود قومی معاملات پر تمام جماعتوں کو سنجیدگی اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▲ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.67 ▲ 1.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.03 ▲ 0.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.87 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں