بلدیاتی انتخابات کے قائل ہیں لیکن کراچی جیسا نظام ہرگز قبول نہیں: سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق
سعد رفیق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق بیان پر ردعمل دیا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 27 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے رہنما سعد رفیق نے بلاول بھٹو زرداری کے بلدیاتی انتخابات کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات ضرور ہوں لیکن کراچی طرز کا بلدیاتی نظام کسی دوسرے شہر پر مسلط نہ کیا جائے۔

مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما سعد رفیق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد میں بلدیاتی نظام لانے کا مطالبہ درست ہے تاہم کراچی جیسے انداز میں انتخابات کرانے سے بہتر ہے کہ انتخابات نہ ہی کروائے جائیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ کراچی کے گزشتہ بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار متنازع رہا، اس لیے لاہور میں ایسا نظام نافذ نہیں ہونا چاہیے، اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن یا ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی سے رجوع کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب تک پیٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کی ہے: علی پرویز ملک

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہوتے ہیں اس لیے ان کا نظام شفاف، با اختیار اور قابل اعتماد ہونا چاہیے تاکہ شہریوں کو حقیقی نمائندگی اور بلدیاتی خدمات مل سکیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران مطالبہ کیا تھا کہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی حکومتیں موجود ہیں جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں موثر بلدیاتی نظام قائم کیا جانا چاہیے، اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ گلگت بلتستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد 90 روز کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▲ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.67 ▲ 1.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.03 ▲ 0.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.87 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں