آج بادل کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Pakistan Weather Today
فائل فوٹو
Updated | Published June, 26 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ملک بھر کے مختلف علاقوں میں محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل خوب برسے، جس کے باعث شدید گرمی کی لہر میں نمایاں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہریوں نے بارش کا بھرپور لطف اٹھایا جبکہ مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں نے بھی گرمی کا زور توڑ دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم پشاور سمیت صوبے کے میدانی اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پشاور کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چترال میں 14، دیر میں 18، مالم جبہ میں 21، سیدو شریف میں 24، بنوں میں 31، ڈی آئی خان میں 32 اور ایبٹ آباد میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایمبولینس پر اندھا دھند فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی آ سکتی ہے، تاہم شہریوں کو موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محکمہ موسمیات کی تازہ ترین ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.59 ▼ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.48 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.10 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.66
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.88 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں