5 ہزار کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر شامل کرنے کا مطالبہ

Nawaz Sharif currency note
فائل فوٹو
Updated | Published June, 21 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایک غیر معمولی اور دلچسپ مطالبہ سامنے آیا ہے، جہاں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ارشد ملک نے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر شامل کرنے کی تجویز دے دی۔

اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ جس طرح قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر قومی کرنسی پر موجود ہے، اسی طرح نواز شریف کی تصویر بھی 5 ہزار روپے کے نوٹ پر ہونی چاہیے، نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ان کی خدمات کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

ارشد ملک کے اس بیان نے ایوان میں مختلف ردعمل کو جنم دیا، جہاں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے اس مطالبے پر حیرت اور بحث دیکھنے میں آئی۔ بعض اراکین نے اسے ذاتی رائے قرار دیا جبکہ دیگر نے کہا کہ قومی کرنسی پر صرف قومی سطح کی شخصیات کی علامت ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی اور ترقیاتی تاریخ میں نواز شریف کا کردار اہم رہا ہے، اس لیے ان کی خدمات کو نمایاں طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:حج رجسٹریشن کا آغاز کل سے شروع کرنے کا فیصلہ

سیاسی مبصرین کے مطابق اس طرح کے بیانات اکثر اسمبلی کے اندر سیاسی بحث کو مزید گرماتے ہیں، تاہم کرنسی نوٹوں پر کسی بھی شخصیت کی تصویر شامل کرنے کا فیصلہ اسٹیٹ بینک اور وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط ہوتا ہے۔

یہ مطالبہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث آ گیا ہے، جہاں صارفین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-21 USD to PKR 278.33
2026-06-21 EUR to PKR 319.22
2026-06-21 GBP to PKR 368.39
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-21 Silver (XAG) 1 Ounce 18,045.36
2026-06-21 Gold (XAU) 1 Ounce 1,156,526.73
2026-06-21 Platinum (XPT) 1 Ounce 462,995.00
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-21 Petrol (Super) 299.50
2026-06-21 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-21 High-Speed Diesel (HSD) 311.47
ضرور پڑھیں