حج رجسٹریشن کا آغاز کل سے شروع کرنے کا فیصلہ

Hajj registration Pakistan 2026
فائل فوٹو
Updated | Published June, 21 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ سال حج کیلئے عازمین کی رجسٹریشن کا عمل 22 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ملک بھر سے خواہشمند افراد آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن کا آغاز سوموار سے کیا جا رہا ہے، تمام عازمین کو وزارت کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ صرف وہی افراد آئندہ سال حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جو باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہوں گے۔

وزارت نے بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مطلوبہ تعداد مکمل نہیں ہو جاتی، اس کے بعد آن لائن سسٹم بند کر دیا جائے گا۔ اس لیے عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اعلامیے کے مطابق حج رجسٹریشن کیلئے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم نومبر 2027 تک ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ رجسٹریشن کے دوران کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی، جسے حکومت کی جانب سے عوامی سہولت کے طور پر ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا فارمولا طے پا گیا

وزارت مذہبی امور نے یہ بھی واضح کیا کہ رجسٹرڈ عازمین کو سرکاری حج اسکیم کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بھی حج کیلئے اہل سمجھا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد حج کے عمل کو شفاف، منظم اور آسان بنانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عازمین بغیر کسی رکاوٹ کے مقدس فریضہ ادا کر سکیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-21 USD to PKR 278.33
2026-06-21 EUR to PKR 319.22
2026-06-21 GBP to PKR 368.39
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-21 Silver (XAG) 1 Ounce 18,045.36
2026-06-21 Gold (XAU) 1 Ounce 1,156,526.73
2026-06-21 Platinum (XPT) 1 Ounce 462,995.00
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-21 Petrol (Super) 299.50
2026-06-21 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-21 High-Speed Diesel (HSD) 311.47
ضرور پڑھیں