رانا ثنااللہ نے وزیراعظم کی ممکنہ تبدیلی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نےپارلیمنٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی تبدیلی کی اطلاعات بے بنیاد بالکل ہیں، جن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں، بعض عناصر غیر مصدقہ خبریں پھیلاکر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔
صحافی نے ان سےسوال کیا کہ بجٹ کے بعد وزیراعظم تبدیل ہونے کی خبریں ہیں،اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ بالکل غلط بات ہے کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے ، وزیراعظم پاکستان اس وقت بہترین انداز میں ملک کو آگے لے کر چل رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں جس طرح سے پاکستان کو عزت اور وقار نصیب ہوا ہے،اس موقع پر ایسی بحث ملک دشمن عناصر کرتے ہیں ،ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو 10،10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری
رانا ثناللہ نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی،حکومتی پالیسیوں سے پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی اور سفارتی اہمیت ملی۔