پیپلزپارٹی کی سرگرم خاتون جیالی صباء حیدر انتقال کر گئیں
خاندانی ذرائع کے مطابق پی پی رہنماصباء حیدر علالت کے سبب کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور آج انتقال کر گئیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے صباء حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں کہاکہ صبا حیدر نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر بھٹوازم کے نظرئیے کی ترویج کے لئے غیرمعمولی کام کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جوان اولاد کا یوں اچانک رخصت ہو جانا کسی بھی والدین کیلئے ناقابل برداشت صدمہ ہوتا ہے،میں رنج و غم کی اس گھڑی میں صبا حیدر کے لواحقین کے صبر کے لئے دعاگو ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے چیئرمین اسلم آر خان انتقال کر گئے
آصفہ بھٹو زرداری نے بھی صباء حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
علاوہ ازیں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی صباء حیدر کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومہ کی بخشش فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔