حکومتی سرکاری سکیموں میں اپلائی کرنے کیلئے لنک پر کلک کریں

حکومتی سکیمیں
حکومت نے طلبہ، کسانوں اور کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے متعدد سکیمیں متعارف کرائیں/ فائل فوٹو
Updated 21 گھنٹے قبل | Published June, 19 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت نے 2026 میں مالی مشکلات سے دوچار خاندانوں، طلبہ، کسانوں اور کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے متعدد فلاحی اور مالی معاونت اسکیمیں متعارف کرا دی ہیں، جن سے لاکھوں افراد مستفید ہو سکیں گے۔

وفاقی حکومت نے نئے سال کے دوران عوامی فلاح بہبود کے لیے مختلف امدادی اور ترقیاتی پروگراموں کو مزید فعال کردیا ہے، جن سے لاکھوں پاکستانی مستفید ہو سکیں گے۔ ان اسکیموں میں مالی معاونت، بلاسود قرضے، تعلیمی سہولتیں، رہائشی منصوبے اور مفت طبی خدمات شامل ہیں۔

مستحق خاندانوں خاص کر خواتین کی امداد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا جس کے تحت خصوصی افراد کو سہ ماہی مالی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ماؤں کو بچوں کی غذائی ضروریات کیلئے اضافی معاونت بھی دی جارہی ہے، اس پروگرام کے تحت ماہانہ 10 ہزار سے 13 ہزار 500 کی امداد فراہم کی جارہی ہے، پروگرام میں شمولیت کیلئے شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے تاہم اہل افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیج کر اہلیت جانچ سکتے ہیں جبکہ رجسٹریشن قریبی بی آئی ایس پی مرکز سے کرائی جاسکتی ہے نیز آن لائن معلومات کیلئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں:
https://www.bisp.gov.pk

وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے ذریعے نوجوانوں اور کسانوں کو کاروبار اور زرعی منصوبوں کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی سہولت دی جارہی ہے۔ درخواست گزار کے پاس ایک اچھا بزنس منصوبہ ہونا ضروری ہے، جو فارم کے ساتھ لیس کرنا ہوگا۔

آن لائن فارم جمع کرنے کیلئے درج لنک پر کلک کریں:
https://pmybals.pmyp.gov.pk

اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلاسود قرضوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے ہزاروں افراد اپنے روزگار کو وسعت دے رہے ہیں، یہ قرضے سمال بزنس مالکان کو دیے جاتے ہیں نیز پروگرام میں شرکت کیلئے درست شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے، درخواست دینے کے لیے قریبی اخوت مرکز یا آن لائن فارم پر کیا جا سکتا ہے جہاں شناختی دستاویزات کی جانچ کے بعد کاروائی مکمل کی جاتی ہے۔

https://akhuwat.org.pk

حکومت نے رہائشی سہولتوں کے فروغ کیلئے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت کم و متوسط آمدن والے خاندانوں کو گھر بنانے یا خریدنے کیلئے مالی مدد فراہم کی جارہی ہے، جس سے کئی افراد اپنے گھر بنانے کے خواب کو تکمیل کر چکے ہیں اور آگے بھی کریں گے۔ اس پروگرام میں شرکت کیلئے شریک بینکوں کے ذریعے یا درج لنک کے ذریعے درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔
https://www.sbp.org.pk

طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ اور ڈیجیٹل مہارتوں کے پروگرام بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ اہل طلبہ اپنی جامعات یا متعلقہ پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ پروگرام کی اہلیت کیلئے یونیورسٹی کا رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

https://www.hec.gov.pk

حکومتی اقدامات میں فنی تربیت کے منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں جن کے تحت نوجوانوں کو آئی ٹی اور مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں مفت تربیت دی جارہی ہے تاکہ روزگار کے بہتر مواقع پیدا کئے جا سکیں۔ سرکاری پروگراموں میں داخلے کے خواہشمند نوجوان آن لائن اندراج کے بعد مختلف کورسز میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کیلئے لنک پر کلک کریں۔

http://www.navttc.gov.pk

زرعی شعبے کے متعلق بھی ریلیف اسکیم کا آغاز کیا گیا "کسان معاونت پروگرام" جس کے تحت رجسٹرڈ کسانوں کو کھاد، بیج اور زرعی آلات پر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں. پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے زمین کی رجسٹری اور آئی ڈی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔

اسی کے ساتھ صحت سہولت پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانوں کو منتخب اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ صحت کے پروگرام میں اہلیت جانچنے کیلئے اور رجسٹریشن کیلئے درج لنک پر کلک کریں:

https://www.sehatsahulat.gov.pk

علاوہ ازیں، احساس نشوونما پروگرام کے تحت حاملہ خواتین اور کم عمر بچوں کی غذائی اور طبی ضروریات پوری کرنے کے لیے خصوصی امداد فراہم کی جارہی ہے، اس سہولت سے مستفید ہونے کیلئے 8171 پر میسج کر کے یا نزد احساس سینٹر جا کر رجسٹریشن کا عمل کروایا جا سکتا ہے۔


حکام کے مطابق ان تمام منصوبوں کا مقصد عوام کو معاشی سہارا دینا، روزگار کے مواقع بڑھانا اور زندگی کے بنیادی شعبوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی سہولت (پروگرام) سے مستفید ہونے کیلئے مقرر کردہ طریقہ کار کے مطابق درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ ہر اسکیم کیلئے مقرر سرکاری دفتر یا آن لائن پورٹل پر جاکر معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-19 USD to PKR 278.30
2026-06-19 EUR to PKR 319.00
2026-06-19 GBP to PKR 367.57
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-19 Silver (XAG) 1 Ounce 19,547.14
2026-06-19 Gold (XAU) 1 Ounce 1,207,415.08
2026-06-19 Platinum (XPT) 1 Ounce 503,912.98
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-19 Petrol (Super) 373.78
2026-06-19 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-19 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں