میڈیکل میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ کا شیدول جاری

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 19 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

پی ایم ڈی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 امتحان کا انعقاد رواں برس 16 اگست کو صبح 10 بجے ملک بھر میں بیک وقت ہو گا۔

پنجاب میں ٹیسٹ کا انعقاد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے ذمے ہو گا، سندھ میں سکھر آئی بی اے جبکہ خیبر پختونخوا میں ذمہ داری خیبر میڈیکل یونیورسٹی کو تفویض کی گئی ہے۔

بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کو ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں امتحان کی ذمہ داری شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے سپرد کی گئی ہے۔

سعودی عرب کے شہر ریاض کے امیدوار بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے ذمہ ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 22 جون 2026 سے ہو گا، امتحان میں شامل ہونے کے خواہشمند طلبہ معمول کی فیس کے ساتھ 8 جولائی 2026 تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں جبکہ تاخیر سے رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 13 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اورچلڈرن ہسپتال فور کی منظوری

پی ایم ڈی سی کی جانب سے پاکستان میں قائم ٹیسٹ سینٹرز کیلئے رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ تاخیر سے رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے ہوگی۔

بین الاقوامی ٹیسٹ سینٹر کیلئے رجسٹریشن فیس 45 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی سنٹر کیلئے لیٹ رجسٹریشن فیس 55 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام فیسیں ناقابل واپسی اور ناقابل منتقلی ہوں گی، امیدوار وں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن مکمل کریں، امیدوار مزید تفصیلات کے لیے متعلقہ یونیورسٹیوں کی ویب سائٹس وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-19 USD to PKR 278.30
2026-06-19 EUR to PKR 319.00
2026-06-19 GBP to PKR 367.57
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-19 Silver (XAG) 1 Ounce 19,547.14
2026-06-19 Gold (XAU) 1 Ounce 1,207,415.08
2026-06-19 Platinum (XPT) 1 Ounce 503,912.98
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-19 Petrol (Super) 373.78
2026-06-19 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-19 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں