وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بجٹ کیلئے گرین سگنل مل گیا

Khyber Pakhtunkhwa Budget 2026
فائل فوٹو
Updated | Published June, 19 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کیلئے وزیراعلیٰ کو گرین سگنل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا مکمل سالانہ بجٹ 19 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے اور صوبائی بجٹ کی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ کا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی خواہش تھی کہ بجٹ کی تیاری سے قبل عمران خان سے مشاورت کی جائے، تاہم اس حوالے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے باوجود صوبے کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے کمی کا امکان

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوامی مفاد اور صوبے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ مرتب کیا گیا ہے اور ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جس سے صوبے کو نقصان پہنچے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-19 USD to PKR 278.30
2026-06-19 EUR to PKR 319.00
2026-06-19 GBP to PKR 367.57
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-19 Silver (XAG) 1 Ounce 19,547.14
2026-06-19 Gold (XAU) 1 Ounce 1,207,415.08
2026-06-19 Platinum (XPT) 1 Ounce 503,912.98
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-19 Petrol (Super) 373.78
2026-06-19 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-19 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں