عمران خان سے ملاقات کی دراخواست پر 3 اعتراضات دور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملاقات سے متعلق انتظامی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے، جس پر عدالت نے ابتدائی اعتراضات نمٹاتے ہوئے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسن سومرو نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست پر عائد چار اعتراضات میں سے تین کو ختم کیا جاتا ہے۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اس نوعیت کے دیگر مقدمات زیرالتوا ہونے سے متعلق بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔
حکم نامے کے مطابق رجسٹرار آفس آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائے گا، جس میں بتایا جائے گا کہ اسی نوعیت کے کتنے مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے مذکورہ درخواست کی مزید سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی۔