کسان کارڈ پر اربوں روپے کے زرعی قرض جاری
تفصیلات کے مطابق اب تک 6 لاکھ 32 ہزار سے زائد کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے 2 ارب 54 کروڑ روپے کے زرعی قرض استعمال کر چکے ہیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گندم کے سیزن کے دوران کاشتکاروں نے مجموعی طور پر 100 ارب روپے کے زرعی مداخل خریدے، جبکہ خریف کی فصل کیلئے 90 ارب روپے کی مالی معاونت بھی کسان کارڈ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
مزید بتایا گیا کہ کسانوں نے اب تک 57 ارب روپے کی اقساط بروقت ادا کر دی ہیں، جو اس اسکیم کی کامیابی اور کاشتکاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، اس کے علاوہ 3 لاکھ کاشتکاروں نے 30 ارب روپے کے زرعی مداخل بھی اسی سہولت کے تحت حاصل کیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے، اب پنجاب کا کسان کسی آڑھتی کا مقروض نہیں رہے گا، حکومت کا مقصد کسان کو خودمختار، خوشحال اور مضبوط بنانا ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: سمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں بڑی تبدیلی
انہوں نے مزید کہا کہ قرض کی بروقت ادائیگی نے ایک مثبت مثال قائم کی ہے اور حکومت آئندہ بھی کسانوں کی فلاح کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔