پنجاب بھر میں 2 تا 5 جون بارشوں و ژالہ باری کا الرٹ جاری
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 2 سے 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بارش کی توقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 تا 5 جون سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے جبکہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور گردونواح میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عمر جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لئے محفوظ مقامات پر رہیں،آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کا مزید کہنا تھا کہ کسان اپنے تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔