ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ ہفتے بھی شدید گرمی کی پیش گوئی
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے کمزور مرطوب ہوائیں پنجاب کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہیں، ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں موجود ہے جو کہ اگلے 36 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ، مشرقی و جنوبی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 31 مئی کو سندھ، مشرقی و جنوبی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کا امکان ہے جبکہ کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور پوٹھوہار ڈویژن میں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسی طرح یکم جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ یکم جون کوجنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور شمال مشرقی سندھ میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 جون کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ 4 جون کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق 5 جون کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں بادل برسنے کی توقع ہے۔