سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کا اعلان

سمر انٹرن شپ پروگرام 2026
دو ماہ پر مشتمل یہ پروگرام 15 جون سے 15 اگست 2026 تک جاری رہے گا/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 30 2026 |
(ویب ڈیسک) وفاقی محتسب سیکریٹریٹ برائے انسداد ہراسیت (FOSPAH) نے سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کا اعلان کر دیا ہے اور اسی کے ساتھ طلبہ اور گریجویٹس سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دو ماہ پر مشتمل یہ پروگرام 15 جون سے 15 اگست 2026 تک جاری رہے گا جس میں قانون، انتظامیہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میڈیا کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے آخری سال کے طلبہ اور حال ہی میں گریجویٹس مکمل کرنے والے نوجوان حصہ لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ، تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

ادارے کے مطابق پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو وفاقی ادارے میں عملی تجربہ فراہم کرنا اور انہیں محفوظ، باوقار اور مساوی مواقع پر مبنی کام کے ماحول کے فروغ سے متعلق امور سے آگاہ کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انٹرن شپ کے دوران شرکاء کو سرکاری امور کے عملی مشاہدے، پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے اور مختلف منصوبوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جون 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ امیدوار مقررہ فارم کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔