انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اہم خبر سامنے آگئی

Lahore Board Exams 2026
فائل فوٹو
Updated | Published May, 11 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2026 کیلئے رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں۔

بورڈ کی جانب سے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت اپنی رول نمبر سلپس حاصل کر کے امتحانات کی مکمل تیاری یقینی بنائیں۔

ترجمان لاہور تعلیمی بورڈ کے مطابق رواں سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں ایک لاکھ 92 ہزار 337 امیدوار شریک ہوں گے۔

ان میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد ریگولر طلبہ جبکہ 54 ہزار 734 پرائیویٹ امیدوار شامل ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانات کو شفاف اور منظم انداز میں منعقد کرنے کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

چیئرمین لاہور بورڈ طاہر جاوید کے مطابق امتحانات کیلئے 566 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں سخت نگرانی اور سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ نقل جیسے غیر قانونی عمل کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:جیل میں صنم جاوید کی طبیعت اچانک خراب، اسپتال منتقل

بورڈ حکام کے مطابق امتحانات کا آغاز 20 مئی سے ہوگا، طلبہ کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنی رول نمبر سلپس پر درج امتحانی مرکز، وقت اور دیگر ضروری معلومات کا بغور جائزہ لیں تاکہ امتحان کے روز کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔