پاکستانی طلبہ اب ایک ساتھ دو ڈگریاں حاصل کر سکیں گے
ایچ ای سی کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق زیادہ مہارتیں فراہم کرنا، وقت اور اخراجات میں بچت کرنا اور بین الاقوامی معیار کی تعلیم تک رسائی آسان بنانا ہے۔
اس پالیسی کے ذریعے پاکستانی جامعات اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کے درمیان مشترکہ ڈگری پروگرامز بھی شروع کیے جائیں گے۔
نئے فیصلے کے تحت طلبہ مختلف شعبہ جات میں بیک وقت تعلیم حاصل کر سکیں گے، مثال کے طور پر کوئی طالبعلم BS اسلامیات کے ساتھ BS پولیٹیکل سائنس یا BBA کے ساتھ LLB کی ڈگری بھی حاصل کرسکے گا۔
اسی طرح پاکستانی اور بیرون ملک یونیورسٹیوں کے اشتراک سے مشترکہ ڈگری پروگرامز بھی متعارف ہوں گے، جن سے طلبہ کو عالمی سطح پر بہتر تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع میسر آسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مویشی منڈیوں میں گائے، بیل اور بکروں کی قیمتیں کیا ہیں؟
تعلیمی ماہرین کے مطابق یہ اقدام جدید جاب مارکیٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ طلبہ ایک سے زائد شعبوں میں مہارت حاصل کرکے بہتر روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں۔
ایچ ای سی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ہر یونیورسٹی اپنی پالیسی، فیس اسٹرکچر، ٹائم ٹیبل اور قواعد و ضوابط الگ سے جاری کرے گی۔