نگہبان رمضان پیکیج: مریم نواز کا ٹارگٹ پورا ہونے پر اظہار تشکر
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں احساس اور خدمت کا ٹارگٹ پورا ہونے پر اظہار تشکر کیا/ فائل فوٹو
لاہور (سنو نیوز): وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں احساس اور خدمت کا ٹارگٹ پورا ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نگہبان رمضان پیکیج نے 2026 میں عوامی خدمت کا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ خوشی کے لمحات میں کسی کو تنہانہ چھوڑنے کا عہد پورا ہونے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں، عوام کو پہلی مرتبہ عزت و احترام کے ساتھ براہ راست دہلیز پر امداد ی رقوم پہنچانے کا ہدف پورا ہونے پر خوش ہوں، نگہبان رمضان پیکیج میں ساڑھے 4لاکھ خاندان تقریبا اڑھائی کروڑ افراد کو عزت و احترام کے ساتھ امدادی رقوم پہنچائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہر بندہ پٹرول کا استعمال آدھا کر دے: رانا ثناء کا قوم کو مشورہ

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ مریم کو بتائیں کے تحت 45 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار روپے دئیے گئے، صوبہ بھر میں 40 لاکھ روزے داروں نے 422 نگہبان دستر خوان پر روزہ افطار کیا، پہلی مرتبہ رمضان میں پرائس کنٹرول کے لئے صوبہ گیر مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے، تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کے نرخ پر مثالی کنٹرول دیکھنے میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 75 شاندار رمضان بازارو ں میں روزانہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے خریداری کی، منیارٹی کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد کرسچن فیملیز کو Lent کے لئے 10 ہزار روپے پیش کئے گئے۔

 

سحر و افطار اوقات 22 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں