مشرق وسطی فضائی بحران: ملک بھر میں متعدد پروازیں منسوخ
مشرق وسطی فضائی بحران
سب سے زیادہ اثر کراچی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، قطر، کویت اور بحرین کے لیے 32 پروازیں منسوخ ہوئیں/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): ملک کے بڑے ائیرپورٹس سے مشرق وسطی کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا جہاں مزید 116 پروازیں اچانک منسوخ ہو گئیں، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر اور دیگر ممالک جانے والے ہزاروں مسافر شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ اثر کراچی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، قطر، کویت اور بحرین کے لیے 32 پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 20 جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 28 پروازیں شیڈول سے نکال دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

اسی طرح پشاور کے پاجا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 16، ملتان سے 10، فیصل آباد سے 4 اور کوئٹہ سے 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

متاثرہ ایئر لائنز میں ملکی و غیر ملکی کمپنیاں دونوں شامل ہیں جن میں ایمریٹس، اتحاد، ایئر عربیہ، پی آئی اے، ایئر بلیو، فلائی دبئی، قطر ایئر ویز اور فلاحی جناح نمایاں ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث یہ غیر معمولی اقدام اٹھایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران 500 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف مسافروں کے منصوبے متاثر ہوئے بلکہ ایئرپورٹس پر بھی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی، اگر حالات میں بہتری نہ آئی تو فضائی آپریشن مزید متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے
 

ضرور پڑھیں