پاک فوج کا افغان جارحیت کا بھرپور جواب، دشمن کو بھاری نقصان
پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے جس سے دشمن کو بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
فائل فوٹو
راولپنڈی: (سنو نیوز) پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے جس سے دشمن کو بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے، آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فضائیہ نے افغان صوبے لغمان میں بھرپور جوابی کارروائی کی ، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں صوبہ لغمان میں اسلحہ ڈپو،اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ مکمل طورپر تباہ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بھاری آرٹلری شیلنگ کے نتیجے میں انگور اڈہ میں افغان طالبان کی ہوٹل پوسٹ کو مؤثر نشانہ بنایا گیا، پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کی پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس سے علاقے میں دھواں اور ملبہ پھیل گیا ۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے دوران پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی گاؤی پوسٹ کو بھی بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں، پاکستانی سکیورٹی فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں ، پاکستانی سکیورٹی فورسزکے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی ختم کرانے ایران کی بڑی پیشکش

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں افغانستان کے علاقہ پکتیا میں طالبان پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے، مسلح افواج وطن کی حفاظت کیلئے افغان جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج نے کچھ دیر قبل پریس بریفنگ میں تصدیق کی تھی کہ افغان طالبان رجیم کی 18 پوسٹوں پر قبضہ کیا جا چکا ہے، منہ توڑ جواب میں 274 خوارج ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے، دشمن کے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ اور قبضہ کر لی گئی ہیں۔ 

ضرور پڑھیں