ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور
Iman Mazari bail granted
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری اور سیاسی کارکن ہادی علی چٹھہ کی دو مختلف مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے مقدمات کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

یہ ضمانتیں اسلام آباد ہائیکورٹ اور نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں دی گئی ہیں، استغاثہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ احتجاج کے دوران قانون کی خلاف ورزی کی گئی، جبکہ دفاعی وکلا نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان تفتیش میں تعاون کریں گے اور عدالتی کارروائی کا حصہ بنتے رہیں گے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی، فیصلے کے بعد متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی گئی کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو متعلقہ مقدمات میں رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان رہائی فورس کیسے کام کرے گی؟

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں مختلف سیاسی اور قانونی معاملات پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے دوران متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ضرور پڑھیں