خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
Earthquake
فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا ایک بار پھر زلزلے کی زد میں آگیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز پٹن سے تقریباً 50 کلومیٹر مغرب میں تھا اور گہرائی 25 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سنگین طبی مسائل میں مبتلا شہریوں پر حج 2026 کے لیے مبینہ پابندی

زلزلہ صبح 7 بج کر 17 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں جن کے باعث بعض اوقات لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آتے ہیں۔

ضرور پڑھیں