جلسے کر دوران مریم نواز کی زبان پھسل گئی، ویڈیو وائرل
Maryam Nawaz
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): میانوالی میں خطاب کے دوران جوش خطابت میں مریم نواز کی زبان پھسلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میانوالی میں منعقدہ پروگرام میں پہنچیں اور عوام سے خطاب کیا، خطاب کے دوران ایک موقع پر اُن کی زبان پھسلی اور اُن کے منہ سے نکل گیا کہ ’میانوالی والوں یہ صرف دعویٰ نہیں، مریم نواز ، نوازشریف کی طرح دعویٰ نہیں کرتی بلکہ کام کر کے دکھاتی ہے الحمد اللہ‘۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے میانوالی سے صرف محبت کا دعویٰ نہیں کیا، آپ سب  بتائیں کہ یہاں گرین بس آئی کہ نہیں آئی؟ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سڑکیں صاف ہورہی ہیں یا نہیں ہورہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: سعد رفیق نے عمران خان کے لیے آواز اٹھا دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے مزید سوال کیا کہ ’میانوالی میں دل کا اسپتال بنا ہے کہ نہیں بنا؟ سڑکیں بنی کہ نہیں بنیں؟ آج میں میانوالی کے پہلے دل کے امراض کا افتتاح کر کے آرہی ہوں۔