پمز کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹرکے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایم سی ایچ کی مرمت اور دیکھ بھال کا بجٹ ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے/فائل فوٹو
ایم سی ایچ کی مرمت اور دیکھ بھال کا بجٹ ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے/فائل فوٹو
Updated | Published August, 26 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)دستاویز کے مطابق مالی سال 27-2026 کے لیے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ (ایم سی ایچ) کا بجٹ ایک ارب 6 کروڑ 94 لاکھ روپے مختص ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کا بجٹ 85 کروڑ 56 لاکھ روپے تھا

دستاویز میں ہے کہ ایم سی ایچ کی مرمت اور دیکھ بھال کا بجٹ ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کی مشینری اور سازو سامان کا بجٹ 70 لاکھ روپے ہے جبکہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کی عمارت اور اسٹرکچر کا بجٹ 40 لاکھ روپے ہے۔

مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 35 کروڑ 69 لاکھ روپے مختص ہیں جبکہ ہیلتھ کیئر سینٹر کے افسران کی تنخواہ کے لیے مختص رقم 20 کروڑ روپے ہے، ایم سی ایچ کے دیگر عملے کی تنخواہ کے لیے 15 کروڑ 65 لاکھ روپے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایم سی ایچ کے ملازمین کے الاؤنسز کے لیے مختص رقم 33 کروڑ 27 لاکھ روپے ہے جبکہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کے آپریٹنگ اخراجات کے لیے 27 کروڑ روپے مختص ہیں۔

ہیلتھ کیئر سینٹر کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لیے 60 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کی اسکالرشپ کے لیے 85 لاکھ روپے کا بجٹ ہے، اس کے علاوہ اسٹور اسٹاک، پلانٹ اور مشینری کےلیے 60 لاکھ روپے مختص ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.47 ▼ 0.63
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.33 ▼ 1.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.56 ▼ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 487,196 ▲ 4,314
Gold 22K Per Tola 446,596 ▲ 3,955
Gold 21K Per Tola 426,296 ▲ 3,775
Gold 18K Per Tola 365,397 ▲ 3,236
Silver Per Tola 7,228 ▼ 16
Platinum Per oz (USD) 1,890 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.10 ▲ 1.12
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں