رات کو آئسکریم کھانے کے چونکا دینے والے نقصانات

Ice Cream Side Effects
فائل فوٹو
Updated | Published June, 18 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) موسم گرما میں ٹھنڈی اور میٹھی اشیا کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور آئسکریم تقریباً ہر عمر کے افراد کی پسندیدہ غذا سمجھی جاتی ہے، تاہم ماہرین صحت نے رات گئے آئسکریم کھانے کے بعض ایسے نقصانات سے آگاہ کیا ہے جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق رات کے وقت آئسکریم کا زیادہ استعمال نہ صرف نیند کے معیار کو متاثر کر سکتا ہے بلکہ دماغی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

ایتھوپیا کے ایک زرعی تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ سونے سے پہلے آئسکریم کھانے سے جسم میں شوگر کی سطح تیزی سے بڑھ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں انسولین کے نظام پر دباؤ پڑتا ہے اور اگلے دن ذہنی چستی متاثر ہو سکتی ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق آئسکریم میں شکر اور چکنائی کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے، چونکہ اسے مکمل چکنائی والے دودھ اور کریم سے تیار کیا جاتا ہے، اس لیے رات کے وقت اس کا استعمال جسم کے قدرتی نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔ گلوکوز کی سطح میں اچانک اضافہ بعض افراد میں دماغی دھند، تھکن اور توجہ کی کمی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رات دیر سے آئسکریم کھانے سے نیند میں خلل پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، ناقص نیند کے باعث صبح کے وقت جسمانی اور ذہنی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے، جبکہ مسلسل یہ عادت اپنانے سے صحت کے دیگر مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ایم پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ رات گئے آئسکریم کھانے سے نظامِ ہاضمہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ زیادہ چکنائی اور شکر کی موجودگی خوراک کے ہضم ہونے کے عمل کو سست کر دیتی ہے، جس سے بدہضمی، اپھارہ اور معدے کی بے چینی جیسی شکایات پیدا ہو سکتی ہیں۔

اگر میٹھا کھانے کی خواہش ہو تو دن یا شام کا وقت زیادہ موزوں ہے، کیونکہ اس دوران جسم خوراک کو بہتر انداز میں ہضم کر سکتا ہے اور صحت پر منفی اثرات کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں