کراچی میں ایم پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا

Mpox Case Karachi
فائل فوٹو
Updated | Published June, 13 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) شہرِ قائد میں ایم پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد شہر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق گلستانِ جوہر کا 40 سالہ شخص ایم پاکس سے متاثر پایا گیا ہے، جس کی تصدیق پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی۔ متاثرہ مریض کو فوری طور پر نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے خصوصی طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی کوئی حالیہ بیرون ملک سفر کی ہسٹری موجود نہیں، تاہم اس کے باوجود وائرس کی تصدیق ہونا صحت حکام کیلئے تشویش کا باعث ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ایسے کیسز مقامی سطح پر وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کو بڑھا سکتے ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نیپا اسپتال میں اب تک ایم پاکس کے مجموعی طور پر 7 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ کراچی بھر میں یہ تعداد بڑھ کر 9 تک پہنچ گئی ہے۔ تمام مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خطرناک ہنٹا وائرس کا پھیلاؤ، 3 افراد ہلاک

محکمہ صحت کے حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر ہجوم والی جگہوں پر ماسک کے استعمال اور صفائی کا خیال رکھنے پر زور دیا گیا ہے، بروقت تشخیص اور احتیاطی اقدامات اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.50 ▲ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.37 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▼ 0.22
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,705 ▲ 6,562
Gold 22K Per Tola 392,979 ▲ 6,015
Gold 21K Per Tola 375,117 ▲ 5,742
Gold 18K Per Tola 321,529 ▲ 4,922
Silver Per Tola 6,251 ▲ 191
Platinum Per oz (USD) 1,629 ▲ 35.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 334.18 ▼ 1.00
Diesel HSD Per Litre 255.16 ▲ 2.56
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.10 ▲ 1.96
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں