ایمان فاطمہ نے جہیز کے سامان کی واپسی، ماہانہ اخراجات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

Rajab Butt Ex Wife Iman Fatima
فائل فوٹو
Updated | Published October, 14 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے لاہور کی گارڈین عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنے جہیز کے سامان کی واپسی، بیٹے کے ماہانہ اخراجات اور اپنے ذاتی اخراجات کی ادائیگی کی درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ان کے والدین نے شادی کے موقع پر 87 لاکھ 92 ہزار 500 روپے مالیت کا جہیز دیا تھا، جو ان کے بقول تاحال رجب بٹ کے خاندان کی جانب سے واپس نہیں کیا گیا۔ ایمان فاطمہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں جہیز کا سامان واپس دلایا جائے۔

درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ رجب بٹ نے اپنے بیٹے کیون رجب بٹ کے اخراجات کے لیے مالی معاونت فراہم نہیں کی۔ ایمان فاطمہ نے نومبر 2025 سے بیٹے کے بالغ ہونے تک ماہانہ پانچ لاکھ روپے خرچ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ذاتی اخراجات کے لیے ماہانہ دو لاکھ روپے دینے کی استدعا بھی کی ہے۔

درخواست کے مطابق رجب بٹ سوشل میڈیا کی معروف شخصیت ہیں اور لاکھوں روپے کماتے ہیں، اس لیے وہ اپنے بیٹے کے اخراجات برداشت کرنے کی مالی استطاعت رکھتے ہیں۔ عدالت نے رجب بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

ایمان فاطمہ اور رجب بٹ کی شادی دسمبر 2024 میں ہوئی تھی، تاہم تقریباً ایک سال بعد 2025 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ اس دوران ان کے ہاں بیٹے کیون رجب بٹ کی پیدائش ہوئی، لیکن بچے کی پیدائش کے باوجود دونوں کے درمیان صلح نہ ہوسکی۔

رجب بٹ ماضی میں متعدد مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی سابق اہلیہ سے دوبارہ تعلق قائم کرنے کے خواہش مند نہیں، جبکہ ان کے مطابق دونوں کے درمیان طلاق کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے۔ دوسری جانب، دونوں کے درمیان مختلف قانونی درخواستوں اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انجلینا جولی کی ایک بار پھر دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی پرمبذول

درخواست میں طلاق کے نوٹس بھیجے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ جہیز کی واپسی اور اخراجات کی ادائیگی سے متعلق یہ مطالبات فی الحال عدالت میں زیرِ سماعت ہیں، جبکہ رجب بٹ کا جواب سامنے آنے کے بعد معاملے کی مزید قانونی صورتِ حال واضح ہوگی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.03 ▲ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.20 ▲ 1.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 1.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.74 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 436,383 ▲ 766
Gold 22K Per Tola 400,018 ▲ 703
Gold 21K Per Tola 381,835 ▲ 671
Gold 18K Per Tola 327,288 ▲ 575
Silver Per Tola 6,344 ▲ 28
Platinum Per oz (USD) 1,700 ▲ 9.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.66 ▼ 2.71
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں